کراچی،رینجرزکی کارروائیاں 15ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  کراچی،رینجرزکی کارروائیاں 15ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  



کراچی(کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے15ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اورمنشیات برآمد کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق شریف آباد، بغدادی، شاہرا ہ فیصل، کورنگی انڈسٹریل ایریا،الفلاح، ڈاکس اور ناظم آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے14 ملزمان محمد عمر عرف فیصل عرف منا، شاہد، محمد امیر عرف لنچی ماموں، نوشاد،محمد نواز خان، محمد راشد،طارق حسین عرف کریلا، راشد علی عرف وسیم، فرحان علی عرف فنو عرف میواتی، محمد شفیع عرف کانہ، اعجاز خان،عادل حسین، اشرف عرف بوگ اور ہارون خان کو گرفتار کیاجو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، موٹر سائیکل چھیننے، منشات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔سول لائن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز حسین کوگرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اورمنشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر