اغوا برائے تاوان کے جرم میں سزا کیخلاف مجرموں کی اپیل مسترد

  اغوا برائے تاوان کے جرم میں سزا کیخلاف مجرموں کی اپیل مسترد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے جرم میں سزا کیخلاف مجرموں کی اپیل مسترد کردی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اغوا برائے تاوان کے جرم میں سزا کیخلاف مجرموں کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مجرموں کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرموں کا جرم نا قابل معافی ہے سزا کالعدم قرار نہیں دے سکتے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 3 مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ مجرموں میں سہیل، جمشید اور پیر محمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مجرموں نے 2013 میں اتحاد ٹان کے علاقے سے ایاز نامی شہری کو اغوا کیا تھا۔ مجرموں نے مغوی کے والد سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تینوں مجرم تاوان کی رقم وصولی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔

مزید : صفحہ آخر