تاریخی عمارت فریئر ہال ایک قومی اثاثہ ہے، گورنرسندھ

تاریخی عمارت فریئر ہال ایک قومی اثاثہ ہے، گورنرسندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تاریخی عمارت فریئر ہال کادورہ کیا جہاں پر فریئر ہال گارڈین بورڈ کے چیئر مین شاہد فیروز نے گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تاریخی عمارت 1865 ء میں مکمل کی گئی جس کی تعمیر میں حکومت اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن اس کی تعمیر میں سب سے زیادہ اخراجات میونسپل کارپوریشن نے برداشت کئے یہاں سے تاریخی نادر و نایاب اشیاء کو چرالیا گیا، اس تاریخی عمارت میں ایک بینڈ اسٹینڈ، کوئن وکٹوریہ اور کنگ ایڈورڈ کے نام سے منسوب پارک آج بھی موجود ہیں، خوبصور ت فوارے، شاندار عمارت اور دیگر تاریخی مقامات کو اس کی اصل حالات میں لانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انشااللہ امید ہے کہ بہت جلد اس عمارت کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ اس تاریخی عمارت کو دیگر لوگوں تک روشناس کرانے کے لئے ضروری ہے کہ شہر بھر میں چلنے والی بسیں جو لوگوں کو شہر کا دورہ کراکے لوگوں کو محظوظ کرتی ہیں وہ بسیں یہاں سے اپنا دورہ شروع کریں تاکہ لوگوں میں اس تاریخی عمارت کی اہمیت اجاگر ہو سکے، ہمارا منصوبہ ہے کہ دنیا بھر کی تاریخی عمارتوں میں چراغاکی طرح اس عمارت میں بھی 25 دسمبر سے چراغا ں شروع کردیں تاکہ اس کی خوبصورتی رات کے وقت لوگوں کو متاثر کر سکے اس ضمن میں چھٹیوں کے روز ماضی کی طرح بینڈ ز بھی شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ اس تاریخی عمارت میں موجود لائبریری کو از سر نو تعمیر کیا جائے جس کے کئے ہمیں فنڈر کی اشد ضرورت ہے لائبریری میں عمارت سے متعلق کتب کے ساتھ ساتھ تاریخی معلومات پر مبنی کتابیں رکھی جائیں تاکہ ہمارے نوجوانوں میں کتب بینی کا شوق پروان چڑھ سکے جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اس موقع پر فریئر ہال گارڈین بورڈ کے پیٹرانچیف /میئر کراچی وسیم اختر اور بورڈ کے ممبران یاور جیلانی، شاہد عبداللہ، جمیل یوسف، درے قاضی، پرویز سعید اور غازی صلاح الدین بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -