الخدمت کے تحت ”بچوں کے عالمی دن“پرتقریب آج ہوگی

  الخدمت کے تحت ”بچوں کے عالمی دن“پرتقریب آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے تحت”بچوں کے عالمی دن“کے موقع سوئی سدرن گیس کمپنی کے تعاون سے اسپانسرڈکیے گئے باہمت یتیم بچوں کیلئے تقریب آج 20نومبر 2019بروز بدھ سہ پہر3بجے الخدمت ہیڈآفس میں منعقد ہو گی۔تقریب کے مہمان خصوصی سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC)کے جنر ل منیجر کارپوریٹ کمیو نیکیشن شہباز اسلام ہوں گے،جبکہ چیف ایگزیکٹوالخدمت کراچی انجینئر سلیم اظہر،ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی و دیگر ذمہ داران و مہمان شرکت کریں گے۔تقریب میں ”علامہ اقبال“ کے حوالے سے ایک تقریری مقابلہ منعقد کیا جائے گا،جبکہ بچے ملی نغمات بھی پیش کریں گے۔بعد ازاں ان میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -