سندھ پولیس کا جوان دنیا کا تیز ترین شوٹر بن گیا

سندھ پولیس کا جوان دنیا کا تیز ترین شوٹر بن گیا

  



کراچی (کرائم رپوٹرر) سندھ پولیس کا جوان دنیا کا تیز ترین شوٹر بن گیا۔ تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل پولیس شوٹنگ مقابلے میں ارسلان نے گولڈ میڈل جیتا ایس ایس ایو کے ارسلان انور نے تھائی لینڈ میں تیس سے زائد ممالک کے پولیس نشانہ بازوں کو ہرایا۔ پریکٹیکل شوٹنگ کے فائنل راؤنڈ میں ارسلان نے 6 منٹ 16 سیکنڈز میں 118 ٹارگٹس کو ہٹ کیا۔ 42 ممالک کی اوپن کیٹگری میں 300 سے زائد شوٹرز میں ارسلان نے براؤنز میڈل بھی جیتا۔ ارسلان ایشین پریکٹیکل شوٹنگ کی رینکنگ میں تیسرے اور ورلڈ رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر آگئے۔

مزید : صفحہ آخر