پاکستانی انٹریپرینیورز نے شیل گلوبل انوویشن کا انعام جیت لیا

  پاکستانی انٹریپرینیورز نے شیل گلوبل انوویشن کا انعام جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) اسلام آباد، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سعد بن اعظم کے اسٹارٹ اپ گرینویشن (Greenovation)نے 2019 شیل لائیووائر ٹاپ ٹین انوویٹرز ایوارڈ (2019 Shell LiveWIRE Top Ten Innovators Award)جیت لیا ہے۔ شیل لائیووائر ٹاپ ٹین ایوارڈز ایک عالمی مقابلہ ہے جو جدت کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کاروباری اداروں کو اجاگر کرتا ہے اوراُنہیں عالمی پلیٹ فارم پراپنی کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس سال، ان ایوارڈز کا انعقادشیل لائیو وائر نے شیل گلوبل کمرشل کی شراکت میں کیا تھا۔ شیل گلوبل کمرشل، 150 سے زائد مارکیٹوں میں،لاکھوں کاروباری کسٹمرز کو لیوبریکنٹس، ایوی ایشن فیولز، بیٹومین، سلفر کی فراہمی کے علاوہ متعلقہ خدمات بھی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ گردشی معیشت میں مسابقت پر اپنی توجہ برقرار رکھیں۔ شیل کا مقصد انٹریپرینورز کو اعزازات سے نوازنا ہے تاکہ اُنہیں پروڈکٹس کے حصول، استعمال اور ٹھکانے لگا کر،دنیا کومعیشت کے لینیئر ماڈل سے دور ایسی معیشت کی جانب لے جانے میں مدد مل سکے جسے فاضل اشیاء کو سسٹم سے باہر نکالنے کے لیے بنایا گیا ہے۔اس حوالے سے شیل گلوبل کمرشل کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، ہوبرٹ ویجی وینو(Huibert Vigeveno)نے کہا،”گردشی معیشت کی جانب منتقلی کے لیے ہمیں تخلیقی انداز میں سوچنا ہو گا اور معاملات کو مختلف انداز میں انجام دینا ہو گا۔ ان انعام یافتگان جیسے موجدوں کے ساتھ کام کرنے سے کاروباری اداروں، کمیونیٹیز اور سوسائٹی کو ایک حقیقی اور پائیدار مستقبل کی جانب حرکت کرنے میں مدد ملے گی۔“شیل پاکستان کے کنٹری ایکسٹرنل ریلیشنز منیجر، حبیب حیدر نے کہا،”ہمیں یہ جان کر نہایت خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے ملک سے تعلق رکھنے والے اسٹارٹ اپ گرینویشن نے، جوپلاسٹک کی فالتواشیاء کو مائع پٹرولیم گیس میں تبدیل کرتا ہے، ٹاپ ٹین انوویٹرز کا انعام حاصل کر لیا ہے۔ یہ نہ صرف گرینویشن کے لیے ایک زبردست موقع ہے کہ وہ خود کو نمایاں کر سکیں بلکہ ایسے ٹیلنٹ اور جدت کا مظاہرہ بھی کر سکیں جسے ہم روزانہ پورے پاکستان میں دیکھتے ہیں۔“

مزید :

صفحہ آخر -