ہماری جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے ہے،نائلہ لطیف

  ہماری جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے ہے،نائلہ لطیف

  



کرچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کی ارکان نائلہ لطیف اور صوفیہ سعید نے پی ایس پی کی جدوجہد کسی فرد واحد کیلئے نہیں اور نہیں اپنے ذاتی مفادات کے لیے بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہے ان خیالات کا اظہار کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل لیا قت آباد ٹاون کی مختلف یونین کونسلز میں اورکھرادار کی یوسی 34 خواتین سے ملاقاتیں کے دوران کی انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ عزت،انصاف،اختیار ہے اور یہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور پاک سر زمین پارٹی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔اانہوں نے کہا کہ پی ایس پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں سب سے زیادہ خواتین شامل ہیں انہوں نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ پہ ایس پی کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرے

مزید : صفحہ آخر