غلط ویکسین لگانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،انتخاب سوری

  غلط ویکسین لگانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،انتخاب سوری

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیومین رائٹس نیٹ ورک حکومت کی جانب سے ٹائیفائیڈسے بچاؤ کی غلط ویکسین لگانے والے غافل عملہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔حکومت ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ویکسینیشن کے اس واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لے اس مہم میں شامل عملے کو بے نقاب کیا جائے حکومت عوام کو حقیقی ریلیف دے۔کراچی کے ماحول کو صحت و تندرستی کے لیے قابل بنایا جائے۔ پو لیو و ٹائیفائیڈ جیسی مہمات کو محفوظ بنایا جائے۔یہ باتیں ہیومن رائٹس کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری اور سیکریٹری سید شہزاد مظہر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہیں۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ایسے عناصر ملک کے نونہالوں کو غلط انجیکشن لگا اس مہم کو سبو تاژ کررہے ہیں ہیومن رائٹس نیٹ ورک ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے انجیکشن لگانے کے طریقہ کار کی بھی مذمت کرتی ہے۔ترقی یافتہ دنیا میں انجیکشن کے محفوظ ذرائع موجود ہیں۔ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کا حلیف ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنے مستقبل کے معماروں کا علاج کوئی مشکل کام نہیں، لیکن حکومت نے اس عمل میں انتہائی غفلت و غیر سنجیدگی ثبوت دیاہے۔ پاکستان کی عوام پہلے ہی پو لیو کی ویکسینیشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہی ہے۔ سیکریٹری سید شہزاد مظہرنے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر اتنا بڑا بجٹ لگانے کے باوجودمسلسل پو لیو کے مریض رپورٹ ہورہے ہیں،لیکن حکومت اقدامات سے قبل عوام اور والدین میں پہلے آگاہی مہم چلائے۔فری انجیکشن سے اچانک زندگی بچانے کا مرحلہ سامنے آگیا ھے۔ حکومت عوام کو حقیقی ریلیف دے۔کراچی کے ماحول کو صحت و تندرستی کے لیے قابل بنایا جائے۔ پو لیو و ٹائیفائیڈ جیسی مہمات کو محفوظ بنایا جائے۔

مزید : صفحہ آخر