حکومت عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے،عاطف کھرل

حکومت عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے،عاطف کھرل

  



اوکاڑہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے راہنما رائے محمد عاطف شیر کھرل ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کاخاتمہ ہورہا ہے ملی ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آنا شروع ہوئی ہیں تو اپوزیشن جماعتیں سیاسی واویلہ کرنے لگی ہیں جس پر عوام ان کے ساتھ کھڑے نہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے،رائے محمد عاطف شیر کھرل ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے جانے والے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے بجلی کے مزید پیداواری منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کے ٹیرف میں کمی ہو گی جس سے گھریلو‘ کمرشل اور صنعتی صارفین کو استفادہ ہو گا اور وطن عزیز معاشی طور پر خوشحال ہو گا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ناکام مارچ کے بعد اب شہر شہر دھرنے دینے پر اتر آئے ہیں -

جس میں بھی انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کی بناء پر ان کے بیرون ملک علاج کیلئے قانون کے مطابق آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔

، سکیورٹی بانڈزتاوان نہیں بلکہ یہ ملک واپسی کیلئے ایک ذر ضمانت ہے۔

مزید : صفحہ آخر