ہمارے لیئے عوام کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں، نجیب ہارون

ہمارے لیئے عوام کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں، نجیب ہارون

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون نے کہا ہے کہ ریاست کا حقیقی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، نظام میں موجود بے پناہ خرا بیوں کو تیزی سے درست کر رہے ہیں، جیسے ہی نظام میں موجود خرابیاں درست ہو جائیں گی عوام کو درپیش مسائل بھی ختم ہونا شروع ہو جائیں گے،ہم نے فرسودہ نظام کی اصلاح کرنی ہے، اداروں میں اصلاحات کا عمل شروع کردیاہے جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، کھلی کچہریوں کے ذریعے لوگوں کے مسائل کو سنیں گے اور جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ عوام کی خدمت سے بڑھ کے کوئی کام نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حلقہ این اے 256کے علاقہ معززین سے ملاقات کے دوران کیا، نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے عوام کے درمیان رہنا بہت ضروری ہے، این اے 256کی عوام کے ساتھ جو وعدے کیے اسے ضرور پورا کریں گے، مسائل سے دوچا ر عوام کی باتیں سن کر بہت دکھ ہوتا ہے،حلقے این اے 256کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس اعتماد کو کبھی نہیں توڑیں گے، انہوں نے کہا کہ علاقے کی عوام اپنے مسائل جب بتاتی ہے تو اسے حل کرنے کی پوری کوشش کی جاتی ہے، حلقے میں سیوریج اور صاف پانی کے نظام میں بہتری لا نے اور جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارسڑکیں اور گلیوں کوبہتر کرنے کے لیئے اقدامات کریں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں عوام کے مسائل کو زیر بحث لایا جاتا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے تجاویز پیش کی جاتی ہیں، عوام تھوڑا صبرکریں انشاء اللہ ان کے تمام مسائل کوہم حل کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شہر قائد کی تباہی و بربادی کی وجہ سیاسی جماعتیں ہیں، عوام کے مسائل کو سامنے رکھ کر ووٹ تو سب ہی مانگ لیتے ہیں لیکن کوئی مسائل حل نہیں کرتا پاکستا ن تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو اپنے پہلے دور حکومت میں ہی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کوششیں کر رہی ہے اور بہت جلد پاکستان کی عوام کے تمام مسائل کو حل کر دیں گے، سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور اس میں رہ کرہی عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے،حلقے میں محدود پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہے جس کا دائرہ کار بہت جلد وسیع کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر