نجی و سرکاری اسکولوں میں ٹائیفائیڈ ویکسین مہم جاری

نجی و سرکاری اسکولوں میں ٹائیفائیڈ ویکسین مہم جاری

  



نوکوٹ (این این آئی)یونیسف کے تعاون سے ٹائیفائڈ کو انجیگیٹ ویکسین (ٹی سی او) سے بچاؤ کی نجی و سرکاری اسکولوں میں 18نومبر سے 12روزہ مفت ٹائیفائیڈ ویکسین 9 ماہ سے 15سال کے17197 بچوں کو انجکشن لگائے جارہے ہیں 12 گشتی اور 2 مستقل ٹیموں تشکیل دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونیسف کے تعاون سے 18نومبر سے 30نومبر تک 12روزہ مفت ٹائیفائیڈ کو انجیگٹ ویکسین کی مہم کا آغاز کردیا ہے گشتی ٹیموں کی جانب سے گھرگھر اور نجی و سرکاری اسکولوں میں 9 ماہ سے15 سال کے بچوں اور بچیوں کو انسداد ٹائیفائیڈ کی ویکسین دی جارہی ہیں نوکوٹ کے علاقوں میں گشتی ٹیمیں دیہی و شہری علاقوں کے اسکولوں میں جاکر ٹائیفائیڈ بخار سے بچا کے لئے بچوں اور بچیوں کو ویکسین کی جارہی ہے 18 نومبر سے 12روزہ مہم کے دوران 17197 بچوں اور بچیوں کو 12 گشتی ٹیمیں اور اسپتالوں میں 2 مستقل ٹیمیں مفت ٹائیفائیڈ ویکسین لگائیں جائیں گے

مزید : صفحہ آخر