سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کےخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کےخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی،لاہورہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاکو دلائل کےلئے طلب کر رکھا ہے،جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں فل بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے منہاج القرآن کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی،جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں فل بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا،لاہورہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاکو دلائل کےلئے طلب کر رکھا ہے۔