وزیراعظم عمران خان اسد عمر کو کابینہ میں دیکھنا چاہتے تھے،فردوس عاشق

وزیراعظم عمران خان اسد عمر کو کابینہ میں دیکھنا چاہتے تھے،فردوس عاشق
وزیراعظم عمران خان اسد عمر کو کابینہ میں دیکھنا چاہتے تھے،فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسد عمرکی پارٹی کیلئے خدمات ہیں اور وہ عمران خان کے دیرینہ ساتھیوں میں سے ایک ہیں ، ان کی حکومتی امور میں ہمیشہ مشاورت رہی ہے۔وہ گڈ گورننس کیلئے ہمیشہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہے ہیں۔اسد کی کابینہ میں شمولیت سے ملک کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم اسد عمر کو کابینہ میں دیکھنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ایوان صدر میں اسد عمر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں وفاقی کابینہ سمیت پارلیمنٹ کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اسد عمر ایک بار پھر عمران خان کی کابینہ میں شامل ہوئے ہیں، انہیں منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت سونپی گئی ہے۔اسد عمر اس سے قبل وزیر خزانہ کی ذمے داریاں ادا کرچکے ہیں، وزیراعظم نے ان سے استعفیٰ لے لیا تھا جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنایا گیا۔
معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے اور اسد عمر کی کابینہ میں واپسی اسی کا حصہ ہے۔

مزید :

قومی -