معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات،پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات،پولیو کے ...
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات،پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،پاکستان کو پولیو فری بنانے کےلئے مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی،ظفر مرزا نے پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا،معاون خصوص صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی کو 100فیصد یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،پاکستان کو پولیو فری بنانے کےلئے مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے۔

معاون خصوصی ظفرمرزا نے کہا کہ عالمی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2اعشاریہ06بلین ڈالر فراہم کریں گے ،حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی ،انہوں نے کہا کہ بل گیٹس پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے1اعشاریہ08 بلین ڈالر فراہم کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد