نوازشریف معاملہ، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت اپیل کرے گی یا نہیں؟ فیصلہ کرلیا گیا

نوازشریف معاملہ، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت اپیل کرے گی یا نہیں؟ فیصلہ ...
نوازشریف معاملہ، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت اپیل کرے گی یا نہیں؟ فیصلہ کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیونیوز کےذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق مشاورت ہوئی اور اس دوران کابینہ کے اراکین نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ متقفہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہےکہ حکومت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عدالتوں کے فیصلے کو من و عن قبول کریں گے۔ادھروزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر انڈیمنٹی بانڈ کی شرط ان کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے رکھی تھی کیونکہ اب عدالت نے ضمانت لے لی ہے تو ہم پر امید ہیں کہ نوازشریف عدالتی فیصلے کو مانیں گے اور علاج مکمل کرنے کے بعد مقررہ وقت میں واپس آئیں گے۔

مزید :

قومی -