خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالاکنڈاورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاجبکہ سوات ،بٹگرام اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہو گئے اورکلمہ طیبہ کا وردکرتے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور