نوازشریف لندن پہنچ گئے ، تفصیلی چیک اپ کے بعد آگے کہاں جانے کا ارادہ ہے؟ لیگی رہنما نے تہلکہ خیز بیان داغ دیا

نوازشریف لندن پہنچ گئے ، تفصیلی چیک اپ کے بعد آگے کہاں جانے کا ارادہ ہے؟ لیگی ...
نوازشریف لندن پہنچ گئے ، تفصیلی چیک اپ کے بعد آگے کہاں جانے کا ارادہ ہے؟ لیگی رہنما نے تہلکہ خیز بیان داغ دیا

  



لندن(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لاہور سے براستہ دوحہ لندن  پہنچ گئے ہیں ، جہاں آج ممکنہ طورپر ہارلے سٹریٹ کلینک جائیں گے ، لیگی رہنما پرویز رشید کے مطابق لندن میں تفصیلی چیک اپ کے بعد  مزید علاج کے لیے امریکی شہر بوسٹن روانہ ہوجائیں گے ۔

جیونیوز کے مطابق  نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے فلیٹ میں نواز شریف کیلئے طبی سہولتوں سے آراستہ ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے جس میں ضروری طبی آلات نصب کرنے کا عمل گزشتہ ہفتے سے جاری تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کی نجی کلینک میں پلیٹیلیٹس کے ماہرین نواز شریف کا معائنہ کریں گے، نواز شریف کے علاج کیلئے امریکا میں طبی ماہرین سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے، لندن میں طبیعت بہتر نہ ہونے پر نواز شریف کو فوری طور پر امریکا منتقل کیا جائے گا۔

ادھر گلف نیوز کے مطابق رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کاکہناتھاکہ " لندن میں تفصیلی چیک اپ کے بعد نوازشریف بوسٹن جائیں گے ، اپنے سفر کے دوران وہ دو گھنٹوں کے لیے دوحہ میں قیام کریں گے"۔اس موقع پر لیگی رہنما احسن اقبال کاکہناتھاکہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ طبی معائنے کے لیے جارہے ہیں ، جس کی انہیں اشد ضرورت تھی ۔ 

مزید : برطانیہ