بنوں،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

بنوں،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق
بنوں،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

  



بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنوں میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکارجاں بحق ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جاں بحق سی ٹی ڈی اہلکار گھر سے ڈیوٹی کیلئے جارہاتھا کہ بنوں کے تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /بنوں