ایل این جی سکینڈل،شاہد خاقان عباسی بیٹے اور بہوئیں بھی شامل تفتیش،نیب میں بیان ریکارڈاکردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل این جی سکینڈل میں قومی احتساب بیورو(نیب)نے شاہد خاقان عباسی کے بیٹوں اور ان کی بیویوں کو بھی شامل تفتیش کرلیا،شاہد خاقان عباسی کے دونوں بیٹوں اور انکی بیویوں نے بیان قلمبند کرادیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے بیٹوں اور ان کی بیویوں کو بھی طلب کرلیا،عبداللہ اور حیدر شاہد خاقان اپنی اپنی اہلیہ کے ساتھ نیب راولپنڈی کے آفس میں پیش ہوئے،نیب نے شاہد خاقان عباسی کی بہوﺅں کو بھی شامل تفتیش کرلیا،شاہد خاقان کے دونوں بیٹوں اور انکی بیویوں نے بیان قلمبند کرادیا۔