اسلام آبادہائیکورٹ،پی ٹی آئی کے سینئر وکیل کی عدم حاضری کے باعث فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینئر وکیل کی عدم حاضری کے باعث فارن فنڈنگ کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپیل پر سماعت کی ،پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں کیس تھوڑی دیر ملتوی کیا جائے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سینئروکیل11بجے کے بعد آئیں گے تب تک انتظارنہیں کیاجاسکتا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔