سپریم کورٹ ،ہیروین سمگلنگ کے مجرموں کی سزا کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

سپریم کورٹ ،ہیروین سمگلنگ کے مجرموں کی سزا کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد ...
سپریم کورٹ ،ہیروین سمگلنگ کے مجرموں کی سزا کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ہیروین سمگلنگ کے مجرموں کی سزا کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں سے 17 کلو ہیروئن برآمد ہوئی سزابھی ایک ہونی چاہئے تھی،یہ سزا تقسیم کرناقانون کے مطابق درست نہیں ،اس سے پہلے پشاورہائیکورٹ نے بھی سزا تقسیم کرنے والا راستہ لیا تھا جو درست نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 19کلوہیروئن سمگل کرنے والے مجرم کاشف اور خاتون کی سزا کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکیل اے این ایف نے کہا کہ ملزم کاشف کی گاڑی سے 8 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ،وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم کاشف اور خاتون دل راجہ کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ۔
جسٹس قاضی امین نے کہا کہاستغاثہ کو اس کیس میں دو طرح کی کہانیاں بناننے کی کیاضرورت تھی؟معاملے کو اس طرح توڑ مروڑ کر پیش نہیں کرنا چاہئے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں سے 17 کلو ہیروئن برآمد ہوئی سزابھی ایک ہونی چاہئے تھی، یہ سزا تقسیم کرناقانون کے مطابق درست نہیں ،اس سے پہلے پشاورہائیکورٹ نے بھی سزا تقسیم کرنے والا راستہ لیا تھا جو درست نہیں ،سپریم کورٹ نے سزا کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔