بجلی صارفین پر17ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا معاملہ،نیپرا نے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی صارفین پر17ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کے معاملے پر نیپرا نے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،حکومتی درخواست پر حتمی فیصلہ چند روز میں سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیپر امیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،نیپرا نے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،نیپرا کا کہنا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر درخواست دی، درخواست منظور ہوئی تو بجلی 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی، نیپراکامزید کہناہے کہ صارفین سے وصولیاں ایک سال میں کی جائیں گی،حکومتی درخواست پر حتمی فیصلہ چند روز میں سنایا جائے گا۔