لوٹ مار کی سیاست کا دور گزرچکا،اب قیادت اور حکومت دونوں شفاف ہیں،عثمان بزدار

لوٹ مار کی سیاست کا دور گزرچکا،اب قیادت اور حکومت دونوں شفاف ہیں،عثمان بزدار
لوٹ مار کی سیاست کا دور گزرچکا،اب قیادت اور حکومت دونوں شفاف ہیں،عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ لوٹ مار کی سیاست کا دور گزرچکا،اب قیادت اور حکومت دونوں شفاف ہیں۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سابق ادوارمیں عوام کو دھوکا دیا گیا اوران کے بنیادی مسائل کونظراندازکیاگیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک ترقی نہیں کرسکا۔انہوں نے واضح کیا کہ لوٹ مارکی سیاست کادورگزرچکا ہے اور اب شفاف قیادت اورشفاف حکومت ہے۔

اس سے قبل بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پردیئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا بچے کسی بھی قوم کاسرمایہ اورروشن مستقبل ہوتے ہیں،آج کے نونہال آنے والے وقت میں پاکستان کے معمارہیں۔نونہالوں کے حقوق کاتحفظ معاشرتی ذمہ داری ہے۔بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کیلئے محفوظ ماحول ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کی تعلیم، صحت ، ذہنی نشوونما اور تربیت کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید : قومی