لندن پہنچنے کے بعد نوازشریف کو کس طرح لے جایا گیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

لندن پہنچنے کے بعد نوازشریف کو کس طرح لے جایا گیا؟ ویڈیو سامنے آگئی
لندن پہنچنے کے بعد نوازشریف کو کس طرح لے جایا گیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نوازشریف گزشتہ شب لندن پہنچ چکے ہیں, انہیں ہیتھرو ایئرپورٹ سے بذریعہ کار ایون فیلڈ میں واقع شریف خاندان کی ملکیت گھرمیں لے جایا گیا۔وہ گاڑی سے اترے اور آرام سے چلتے ہوئے گھر کے اندر گئے۔گھر کے اندر داخلے سے پہلے ویڈیو میں انہیں لوگوں سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود ایک شخص ان کے کندھوں کو چومتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔ویڈیو دیکھئے 

اس موقع پرنوازشریف کے بھائی شہبازشریف اور ان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق رات نوازشریف نے ایون فیلڈ میں واقع اپارٹمنٹس میں گزاری جبکہ گھر پہنچنے پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی وہاں امڈ آئی جس نے نواز شریف کی حمایت جبکہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان مخالفت میں شدید نعرے بازی بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے لندن میں موجود گھر میں ہی عارضی طور پر ہسپتال کاانتظام کرلیا گیاتھااور دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنالیاگیاتھا۔شیڈول کے مطابق وہ آج ہارلے اسٹریٹ کلینک میں جاکراپنا باقاعدہ طبی معائنہ کروائیں گے جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیاجائے گاکہ کیا نوازشریف کا علاج برطانیہ میں ہی جاری رکھا جائے یا پھر انہیں امریکا بھجوادیاجائے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ائیر ایمبولینس لاہور سے 3 گھنٹے 30 منٹ کی مسافت کے بعد دوحہ پہنچی جہاں نواز شریف کو قطر کا شاہی پروٹوکول دیا گیا، امیر قطر شیخ تمیم التھانی کے چیف پروٹوکول آفیسر نے سابق وزیراعظم کو طیارے میں جا کر ریسیو کیا، نواز شریف کا دوحہ میں طبی معائنہ کیا گیا جبکہ طیارے کو ری فیول بھی کیا گیا۔اور اس کے بعد وہ لندن کی جانب روانہ  ہوئے جبکہ لاہور سے لندن روانگی کیلئے ائیر ایمبولینس نے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے منگل کی صبح 10 بجکر 30 منٹ پر اڑان بھری تھی، ایئر بس اے تھری 19 طیارے میں آئی سی یو، آپریشن تھیٹر اور وینٹی لیٹر جیسی سہولیات بھی موجود تھیں۔

روانگی سے پہلے نواز شریف کے تمام ضروری ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے کلیئرنس دی، سابق وزیراعظم قافلے کی صورت میں جاتی امرا سے ایئر پورٹ پہنچے، کارکنوں نے گاڑی پر گل پاشی بھی کی۔

مزید : اہم خبریں /قومی