"جب شادی کرنے لگتا ہوں تو پولیس۔۔۔" جمشید دستی نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

"جب شادی کرنے لگتا ہوں تو پولیس۔۔۔" جمشید دستی نے انتہائی حیران کن انکشاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے انکی شادی کے حوالے سےسوال کیا گیا ،تو انہوں نے کہا کہ جب بھی شادی کرنے لگتا ہوں پولیس چھاپے مارنا شروع کر دیتی ہے اب سوچ رہا ہوں یہ نہ ہو کہ شادی والے دن میرے براتیوں کو پولیس لے جائےاور میں دلہا بنا اکیلا کھڑا ہوں۔ جمشید دستی نے یہ جواب دیا تو پورے ہال میں قہقہے لگے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں بھی میرے ساتھ ایسا ہوا ،اب بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے ، لیکن شادی کرنی توہے جلدمٹھائی کھلاﺅں گا۔