ساتھی کھلاڑی کے گیند صاف کرنے سے انکار بنگالی باﺅلر شہادت حسین کا حملہ، بڑی سزا مل گئی

ساتھی کھلاڑی کے گیند صاف کرنے سے انکار بنگالی باﺅلر شہادت حسین کا حملہ، بڑی ...
ساتھی کھلاڑی کے گیند صاف کرنے سے انکار بنگالی باﺅلر شہادت حسین کا حملہ، بڑی سزا مل گئی

  



ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے فاسٹ بائولر شہادت حسین پر 5 سال کی پابندی لگادی گئی۔ انہوں نے میچ کے دوران گیند صاف نہ کرنے پر ساتھی کھلاڑی پر حملہ کیا تھا۔کھلنہ میں نیشنل کرکٹ لیگ کےدوران فاسٹ بائولر شہادت حسین نے سنی جونئیر کو گیند صاف کرنے کے لئے کہا، انکار پر انہوں نے سنی چونیئر پر حملہ کردیا۔ گراﺅنڈ میں موجود دیگر کھلاڑیوں نے معاملہ سلجھانے کے لئے بیچ بچاﺅ بھی کرایا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق شہادت حسین پر 1 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ شہادت حسین 38 ٹیسٹ میچز،51 ون ڈے انٹرنیشنل اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلا دیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ 2015 میں شہادت حسین گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے پر گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔

مزید : کھیل