محفل موسیقی کے دوران ایک ہی گانے کی بار بار فرمائش ایک شخص کی جان لے گئی

محفل موسیقی کے دوران ایک ہی گانے کی بار بار فرمائش ایک شخص کی جان لے گئی
محفل موسیقی کے دوران ایک ہی گانے کی بار بار فرمائش ایک شخص کی جان لے گئی

  



بنوں (ویب ڈیسک) بنوں میں محفل موسیقی کے دوران ایک ہی گانے کی بار بار فرمائش کی وجہ سے تلخ کلامی ہوگئی اور فائرنگ کے نتیجے میں میزبان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عسیکی شیخان میں گزشتہ رات 10 دوستوں کی جانب سے عمر گل نامی شخص کے حجرے میں محفل موسیقی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔موسیقی کے پروگرام میں ایک شخص صفیان کی جانب سے بار بار ایک ہی گانے کی فرمائش کی گئی جس پر وہاں موجود افراد کی اس سے تلخ کلامی ہوگئی اور بات اتنی بڑھی کہ سفیان نے اسلحہ نکال لیا۔

اس موقع پر ملزم صفیان نے وہاں موجود دیگر افراد پر فائرنگ کر دی جس سے گھر کا مالک میزبان عمر گل جاں بحق جبکہ دو دوست کفیل اور رضوان زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد ملزم سفیان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /بنوں