اسلام آبادہائیکورٹ، فردوس عاشق اعوان کےخلاف دائرتوہین عدالت کی ایک اوردرخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی طلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کے خلاف دائرتوہین عدالت کی ایک اوردرخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فردوس عاشق اعوان کےخلاف ایکسل لوڈکے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پردرخواست دائرکی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عدالت نے ایکسل لوڈپرعمل درآمد معطل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کیا،فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے موٹروے پر ایکسل لوڈ پر عمل درآمد روک دیا،فردوس عاشق اعوان کاٹویٹ عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی کاررروائی کی جائے۔