رہبر کمیٹی کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج،پی ٹی آئی کیخلاف غیرملکی فنڈنگ کیس جلد نمٹانے کا مطالبہ ،اپوزیشن رہنماوں کے باقی مطالبات بھی سامنے آگئے

رہبر کمیٹی کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج،پی ٹی آئی کیخلاف غیرملکی فنڈنگ ...
رہبر کمیٹی کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج،پی ٹی آئی کیخلاف غیرملکی فنڈنگ کیس جلد نمٹانے کا مطالبہ ،اپوزیشن رہنماوں کے باقی مطالبات بھی سامنے آگئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ارکان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے آئے ہیں۔اس موقع پراکرم درانی، احسن اقبال، نیئر بخاری، عثمان کاکڑ ،فرحت اللہ بابر، سینیٹر طاہر بزنجو، میاں افتخار شریک ہیں۔رہبرکمیٹی کے ارکان پارلیمنٹ ہاوس سے پید الیکشن کمیشن تک پہنچے اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کو جلد سے جلدنمٹانے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کافیصلہ کیاتھا،جس کا مقصد چیف الیکشن کمشنرکودرخواست کرنا تھا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کو جوکہ5 سال سے چل رہاہے جلد ازجلدنمٹایاجائے۔

انہوں نے کہاریاست مدینہ کانام لینے والے احتساب سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟جب فیصلہ آئےگااس میں پوری پی ٹی آئی کاصفایاہوجائےگا۔اکرم درانی نے کہافارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے یہ حکومت اورپارٹی نہیں رہےگی۔ کیس میں تاخیرملک کیلئے نقصان دہ ہے۔

اس موقع پرپیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہاکہ قوم کا مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف تلاشی دے،پانچ سال سے مقدمہ زیرالتوا ہے۔پی ٹی آئی ہرموقع پرنئی درخواست دیتی ہے۔

اس دوران مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس نے درجنوں بے نامی اکاو¿نٹس رکھے۔دوسروں کوچورکہنے والوں نے عوام کے چندے کے ساتھ کھلواڑکیا،انہوں نے الزام لگایا کہ عمران احمد نیازی اوران کے ساتھی اس اسکینڈل میں ملوث ہیں۔پی ٹی آئی رہنما اپنے ذاتی اکاو¿نٹس میں عطیات لیتے رہے ۔امریکا،یورپ،بھارت،مشرق وسطیٰ سے پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے ذاتی اکاو¿نٹس میں پیسے آتے تھے جس سے وہ اور ارب پتی بن گئے۔احسن اقبال نے کہا اگلے مہینے چیف الیکشن کمشنرریٹائرہورہے ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی کوشش ہے الیکشن کمیشن کی تشکیل ختم ہوتاکہ مقدمے کی کارروائی غیرموثرہوجائے۔پی ٹی آئی کوشش کررہی ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل ختم ہوجائے۔انہوں نے کہا وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کو جلد سے نمٹایاجائے۔

مزید : قومی