سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرکے امریکی فوجی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرکے امریکی فوجی طیارے کی پاکستانی ...
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرکے امریکی فوجی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئرٹریفک کنٹرول نے امریکی فوجی طیارے کی پاکستان فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی،سی اے اے کی وارننگ پر طیارے کو واپس موڑلیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بغیر اجازت امریکی فوجی طیارے نے پاکستانی فضائی حدودمیں داخل ہونے کی کوشش کی،ایئر ٹریفک کنٹرول کی فوری مداخلت پرطیارے کو واپس موڑنے کا حکم دیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا،ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کے پائلٹ سے اجازت نامہ اورکوڈمانگاجس نے بتانے سے انکارکردیا،سی اے اے کی وارننگ پر امریکی طیارے کو واپس موڑ لیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی