سری لنکن کپتان اور فاسٹ بائولر لاستھ ملنگا کا بھی یوٹرن ، ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

سری لنکن کپتان اور فاسٹ بائولر لاستھ ملنگا کا بھی یوٹرن ، ریٹائرمنٹ کا اعلان ...
سری لنکن کپتان اور فاسٹ بائولر لاستھ ملنگا کا بھی یوٹرن ، ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

  



کولمبو(ویب ڈیسک) سری لنکا کے کپتان اور تجربہ کار فاسٹ باو¿لر لاستھ ملنگا نے اگلے سال ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ میں آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد مزید دو سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔36 سالہ ملنگا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محض چار اوور کرانے ہوتے ہیں، اپنے صلاحیتوں کو مندِ نظر رکھتے ہوئے میں مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔سری لنکن تیز گیند باز کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور کپتان تعینات کئے جانے کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سری لنکا کی ٹیم اچھے گیند بازوں سے محروم نظر آتی ہے، ٹیم میں موجود باولرز کو وقت دینے کی ضرورت ہے۔واضح رہے ملنگا نے رواں سال مارچ کے مہینے میں اگلے سال اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : کھیل