بل گیٹس نے پاکستان پر ڈالروں کی برسات کا اعلان کردیا

بل گیٹس نے پاکستان پر ڈالروں کی برسات کا اعلان کردیا
بل گیٹس نے پاکستان پر ڈالروں کی برسات کا اعلان کردیا

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) بل گیٹس فائونڈیشن نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مد میں 1.08 بلین ڈالر یعنی 165 ارب سے زائد پاکستانی روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی جس میں مخلتف پروگرامز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔بل گیٹس نے کہا کہ ان کی فائونڈیشن پاکستان کیساتھ پولیو کے خاتمے اور دیگر پروگرامز میں تعاون جاری رکھے گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تمام پروگرامز پر سو فیصد عمل درآمد کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلے ایک مربوط اور جامع منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے 2.06 بلین ڈالر اور حکومت پاکستان150 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فائونڈیشن کی کوششیں قابل ستائش قرار دیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد