وزیرخارجہ کی جنوبی کوریا کے بدھ جوگی سے ملاقات،بین المذاہب ہم آہنگی پر گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی کوریا کے بدھ جوگی سلسلے کے ممتاز رہنما وان ہینگ کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمدہوئی ہے جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاپاکستان مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہاپاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر مذہبی رواداری کی مثال قائم کی،اس موقع پر مہمان وفد نے پاکستان کی مذہبی رواداری کی کوششوں کی تعریف کی۔
دوسری جا نب وزیر خارجہ سے وزیر سیاحت و ثقافت خیبر پختونخوا عاطف خان نے ملاقات کی جس میں پاکستانی ثقافت کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے مو¿ثر اقدامات کرنا ہوں گے ۔
(تصاویربشکریہ :پی ٹی وی نیوز)