یہ میرے خلاف کوئی نئی سازش ہے ،فارووق ستار کی 96 افراد کے قاتل کے بیان کی تردید
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار نے 96 افراد کے قاتل یوسف ٹھیلے والا کے بیان کی تردیدکردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میں نائن زیرو کا کیئر ٹیکر نہیں رہا،یہ ذمہ داری عامر خان،کنورنوید اورانیس قائم خانی کے پاس رہی،وہاں کب کون رہتاتھامیراکبھی اس سے تعلق نہیں رہا،میں پارٹی کے تنظیمی سیٹ اپ کا کبھی انچارج نہیں رہا،یہ میرے خلاف کوئی نئی سازش ہے ،ان کا کہناتھا کہ یوسف ٹھیلے والا کے بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہیں میں یوسف ٹھیلے والا کے بیان کی تردید کرتا ہوں۔