وزیراعظم کے معاون خصوصی اپنے عہدے سےاچانک مستعفی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف مرزا بیگ اپنے عہدے سےاچانک مستعفی ہوگئے ہیں۔اے آروائی نیوز کے مطابق یوسف بیگ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کوپیش کردیاہے جبکہ استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔ وہ تقریبا گیارہ ماہ تک اس عہدے پر تعینات رہے۔
یوسف بیگ مرزا کو گزشتہ برس گیارہ دسمبر کو معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کیاگیاتھا۔نوٹی فکیشن کے مطابق یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی۔ واضح رہے کہ یوسف بیگ مرزا تین مختلف حکومتی ادوار میں 3 مرتبہ پی ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں. وہ کئی نجی چیلنجز کی لانچنگ ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں