سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف سماعت،آپ کا موکل بیان دیتا ہے بندے مر رہے ہیں اور کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا، ہم اس کیس کو ملتوی نہیں کریں گے،لاہور ہائیکورٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر عدالت نے کہا ہے کہ آپ کا موکل بیان دیتا ہے بندے مر رہے ہیں اور کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا، ہم اس کیس کو ملتوی نہیں کریں گے، اسی وجہ سے کہا تھا کہ تحریری طور پر ملتوی کرنے کی درخواست دیں،ملتوی کرنے کی درخواستوں کوآرڈرکا حصہ بنائیں گے،تا کہ پتہ چلے کہ کیس آپ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاوَن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہورہائیکورٹ کے3رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ دونوں درخواست گزاروں کونوٹسزموصول ہوچکے ہیں،جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ کیا براہ راست ایسی دستاویزات کوریکارڈکاحصہ بنایا جا سکتا ہے؟ اظہر صاحب اب آپ ہائیکورٹ اس طرح چلائیں گے؟آپ اس کو مجسٹریٹ کی عدالت نہ بنائیں۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری غلطی ہے کل وقت ختم ہو گیا تھا، جسٹس قاسم خان نے کہا کہ آپ کا موکل بیان دیتا ہے بندے مر رہے ہیں اور کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا، ہم اس کیس کو ملتوی نہیں کریں گے، جسٹس قاسم خان نے کہا کہ اسی وجہ سے کہا تھا کہ تحریری طور پر ملتوی کرنے کی درخواست دیں،ملتوی کرنے کی درخواستوں کوآرڈرکا حصہ بنائیں گے،تا کہ پتہ چلے کہ کیس آپ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔