پاکستان میں دو بھارتی شہری گرفتار لیکن ان میں سے ایک شخص کا معاشقہ کب ناکام ہوا اور اس کے بعد وہ کہاں گیا؟ فیملی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

پاکستان میں دو بھارتی شہری گرفتار لیکن ان میں سے ایک شخص کا معاشقہ کب ناکام ...
پاکستان میں دو بھارتی شہری گرفتار لیکن ان میں سے ایک شخص کا معاشقہ کب ناکام ہوا اور اس کے بعد وہ کہاں گیا؟ فیملی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں چولستان کے علاقے سے دو بھارتی شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیاگیا ہے اور اب ان میں سے ایک پراشانت ویندم کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ معاشقے کی ناکامی کے بعد وہ مایوسی کا شکار اور 2017ءسے لاپتہ تھا۔
گلف نیوز کے مطابق پراشنات حیدرآباد میں ایک سافٹ ویئرکمپنی میں کام کرتا تھا اور اپریل 2017ءسے لاپتہ ہوگیا، اس کی فیملی نے تھانے میں رپورٹ بھی کرائی ۔ غیرقانونی طریقے سے پاکستان داخلے کی کوشش میں پکڑے گئے ملزم پراشانت کے والد بابو راﺅ نے دعویٰ کیا ہے کہ تب سے اس کا فیملی کیساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا اور پولیس بھی اس کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔
بنیادی طورپر آندھراپردیش کے مکین اور حیدرآباد میں سیٹل بابو راﺅ نے بتایاکہ اس کے ملزم بیٹے کی پہلی نوکری بنگلور میں تھی جہاں وہ اپنے ساتھ ہی کمپنی میں کام کرنیوالی لڑکی کے پیار میں مبتلا ہوگیا، پھر مدھیاپردیش سے تعلق رکھنے والی وہ لڑکی سوئٹزرلینڈ چلی گئی اور پراشانت ڈپریشن کا شکار ہوگیا۔
یادرہے کہ پراشانت کو اپنے ساتھی دھاری لال کے ہمراہ بہاولپور کے صحرائی علاقے سے چند روز قبل گرفتار کیاگیا تھا اور دونوںدستاویزات کے بغیر غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے تاہم بابو راﺅ کاکہناتھاکہ انہیں اس کا اندازہ نہیں کہ راجھستان کیوں گئے ہیں اور دھاری لال کے ہمراہ کیسے رابطہ کیا۔

مزید :

جرم و انصاف -