ن لیگ کی مہنگی بجلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،مستقبل میں بجلی کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی،عمر ایوب

ن لیگ کی مہنگی بجلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،مستقبل میں بجلی کی قیمتیں کم ہونا ...
ن لیگ کی مہنگی بجلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،مستقبل میں بجلی کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی،عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی،سابق ن لیگ حکومت نے ایل این جی سے مہنگی بجلی دی،مسلم لیگ ن کی مہنگی بجلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
وفاقی وزیر عمرایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نظام میں مہنگی بجلی ڈالی،ہم آج بھی مہنگی بجلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،پاکستان میں 70 کروڑ ڈالرسے 12 ونڈ پاورمنصوبے لگناشروع ہو گئے،ہم نے گزشتہ ایک سال میں ریونیو میں 229 ارب روپے کا اضافہ کیا،بجلی سستی ہونے سے کاروبارمیں وسعت اورروزگارمیں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،شمسی،ہوا اور دیگر ذرائع سے سستی بجلی بنائیں گے،وفاقی وزیر نے کہا کہ 2023تک متبادل ذرائع سے 30ہزار میگاواٹ سستی بجلی بنائیں گے، سستے ذرائع سے 2025 تک 8 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے،2030تک 60سے65فیصدکلین اینڈ گرین انرجی ہمارا ہدف ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی فلیگ شپ پالیسی ہے کہ بجلی کی قیمت کم ہو۔