نسیم شاہ آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان اظہر علی نے حتمی اعلان کر دیا
برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جمعرات (کل) سے برسبین میں شروع ہو گا جس کیلئے قومی ٹیم کا اعلان بھی میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کون سے کھلاڑی کریں گے؟ یہ تو کل ہی پتہ چل سکے گا تاہم ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ نسیم شاہ اس ٹیم کا حصہ ضرور ہوں گے۔
اظہر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کریں گے۔ ہم یقینا اسے ٹیم میں شامل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں کیونکہ وہ بہت ہی اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ ہم حتمی کھلاڑیوں کا اعلان کل کریں گے لیکن نسیم شاہ یقینا ٹیم کا حصہ ہوں گے۔