پاکستان کے لیجنڈ سپنر کو قومی ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

پاکستان کے لیجنڈ سپنر کو قومی ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان
پاکستان کے لیجنڈ سپنر کو قومی ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ کی اسامی کیلئے اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی نیشنل ٹیم کیلئے لیول تھری کوچنگ سرٹیفکیٹ اور ہر طرح کی کرکٹ میں کم از کم پانچ سال تجربہ رکھنے والے شخص کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے سابق مایہ ناز سپن باﺅلر مشتاق احمد اس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار تصور کئے جا رہے ہیں اور اگر انہیں منتخب کیا گیا وہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس کیساتھ مل کر قومی ٹیم کیلئے کام کریں گے۔ مشتاق احمد نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے کئی مرتبہ شاندار کارکردگی دکھا رکھی ہے اور 144 میچوں میں نمائندگی کرتے ہوئے161 کھلاڑیوں کو شکار کر رکھا ہے۔

مشتاق احمد کا ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ بھی بہترین ہے جنہوں نے پاکستان کی جانب سے 52 ٹیسٹ میچ کھیل کر 185 وکٹی حاصل کیں اور ایک میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے مشتاق احمد کا نام ذہن میں رکھتے ہوئے ہی اشتہار جاری کیا ہے۔

مزید : کھیل