ایمرجنگ کپ سیمی فائنل، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا کو شکست سے دوچار کردیا
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ایمرجنگ کپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو تین رنز سے شکست دیدی، شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ سات وکٹوں کے نقصان پر 267 بنانے میں کامیاب ہوئی لیکن بھارتی ٹیم ہدف پورا نہ کرسکی ۔
پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی طرف سے حیدرعلی 90رنز پر، عمیر یوسف 138،سعود شکیل 152، روحیل نذیر168، عمران رفیق 219، خوشدل شاہ 235اور عماد بٹ 250رنز پر آﺅٹ ہوئے جبکہ سیف بدر47 اور عمرخان 3انفرادی سکور کیساتھ کریز پر موجود رہے ، 5.34کے رن ریٹ کے ساتھ مقررہ پچا س اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 267رنز جوڑے۔
پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 43رنز پر،دوسری 96، تیسری 179، چوتھی اور پانچویں 211، چھٹی 244، ساتویں 250اور آٹھویں49.2اوورز میں 261رنز پر گر گئی،یوں بھارتی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔