اظہر علی کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کون سے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے؟ یونس خان نے بہترین مشورہ دیدیا

اظہر علی کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کون سے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے؟ ...
اظہر علی کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کون سے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے؟ یونس خان نے بہترین مشورہ دیدیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان یونس خان نے موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچوں میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی یونس خان کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو اوپننگ نہیں کرنی چاہئے بلکہ انہیں دوسرے یا تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنا چاہئے۔ اب وہ ایک سینئر کھلاڑی ہیں اور انہیں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ذمہ داری کیساتھ کھیل پیش کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ 17-2016ءکے دوران پاکستان نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تو اظہر علی نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 81.20 کی اوسط کیساتھ 406 رنز بنائے تھے تاہم موجودہ دورے کے دوران کھیلے گئے وارم میچز میں وہ متاثر کرنے میں ناکام رہے اور پہلی اننگز میں 11 جبکہ دوسری اننگز میں محض ایک سکور بنا کر آﺅٹ ہو گئے تھے۔

مزید : کھیل