آدمی کو کتے نے کاٹا، اور پھر 12 سال بعد اس کی آنکھ سے کون سا کیڑا نکل آیا؟ انتہائی پریشان کن خبر آگئی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص کو 12سال قبل کتے نے کاٹا تھا، جس کی وجہ سے اب جا کر اس شخص کی آنکھ سے ایسی خوفناک چیز نکل آئی کہ سن کر ہی آدمی خوفزدہ رہ جائے۔ دی مرر کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے رہائشی اس 70سالہ شخص کا نام جسوبھائی پٹیل ہے، جسے چند ماہ سے ایک آنکھ میں شدید درد رہنے لگا تھا۔ ایک ماہ قبل اس کی آنکھ میں ایک 7سینٹی میٹر لمبے کیڑے کی موجودگی کا انکشاف ہوا جسے ڈاکٹروں نے سرجری کرکے اس کی آنکھ سے نکالا۔
پٹیل کی سرجری گجرات کے شہر بھروچ میں واقع نارائن ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر میں ہوئی۔ سرجری کرنے والے سرجن ڈاکٹر میلن پنچل کا کہنا تھا کہ ”ابتداءمیں پٹیل مقامی ڈاکٹروں سے علاج کرواتا رہا اور ایک ماہ قبل ہمارے پاس آیا۔ ہم نے مائیکروسکوپ سے اس کی آنکھ کا معائنہ کیا تو اس میں 7انچ لمبے کیڑے کا انکشاف ہوا۔کیڑا زندہ تھا اور اسے زندہ ہی ہم نے آنکھ سے نکالا۔“
ڈاکٹر میلن کا کہنا تھا کہ” اگر یہ ورم اب بھی آنکھ سے نہ نکالا جاتا تو مریض اندھا ہو سکتا تھا۔اس کیڑے کی دماغ میں چلے جانے کے امکانات بھی تھے اور وہاں سے اسے نکالنے کے لیے پیچیدہ سرجری کرنی پڑتی۔ یہ کیڑا ممکنہ طور پر کتے کے کاٹنے سے اس کے جسم میں گیا اور نظام دوران خون میں سفر کرتے ہوئے آنکھ تک جا پہنچا۔12سال تک مریض کے جسم میں پرورش پانے کی وجہ سے ہی اس کا سائز اتنا بڑا ہوا۔“