وزیر خارجہ کی زیرِصدارت  مشاورتی کونسل کادسواں اجلاس،  مقبوضہ کشمیراور معاشی  سفارتکاری سمیت اہم امور پر مشاورت

وزیر خارجہ کی زیرِصدارت  مشاورتی کونسل کادسواں اجلاس،  مقبوضہ کشمیراور ...
وزیر خارجہ کی زیرِصدارت  مشاورتی کونسل کادسواں اجلاس،  مقبوضہ کشمیراور معاشی  سفارتکاری سمیت اہم امور پر مشاورت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت  مشاورتی کونسل کا دسواں اجلاس ہوا, جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری  انسانی حقوق کی سنگین  خلاف ورزیوں  اور معاشی  سفارتکاری سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابقہ خارجہ سیکریٹریز، سفراء، ماہرین بین الاقوامی امور سمیت وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشیکی زیر صدارت،وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا دسواں اجلاس منعقد ہوا ،دوران اجلاس مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، اقتصادی و ثقافتی سفارت کاری سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں مسلم اُمہ کو، اسلامو فوبیا سمیت درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک کے ساتھ ملکر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی . اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہاکہ اقتصادی سفارتکاری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے کے بعد ہم نے ثقافتی سفارت کاری کا آغاز کر دیا ہے.مشاورتی کونسل کے اراکین نے کرتارپور راہداری کھولنے کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں موجود سکھ برادری، خیر سگالی کے اس اقدام کے سبب پاکستان کو سراہ رہی ہے.وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شرکاء کو اپنے حالیہ دورہ ء ملائشیا اور اس دوران ہونیوالی اہم ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے سیکورٹی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے اپنے حالیہ خط کے مندرجات سے بھی اراکین مشاورتی کونسل کو آگاہ کیا.مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں معصوم انسان گذشتہ 107 روز سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں.اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے معصوم انسانوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ سفارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی. مقبوضہ کشمیر کی صورتحال  اقتصادی و ثقافتی  سفارت کاری اور دیگر اہم امور پر اجلاس میں مشاورت کی گئی۔ اراکین مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ نے وزیر خارجہ سے ان کی ہمشیرہ اور کزنز کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

مزید : قومی