اپنے کتے کو گھمانے لے جانے والی حاملہ خاتون پر کتوں کا حملہ، نوچ نوچ کر مار دیا

اپنے کتے کو گھمانے لے جانے والی حاملہ خاتون پر کتوں کا حملہ، نوچ نوچ کر مار ...
اپنے کتے کو گھمانے لے جانے والی حاملہ خاتون پر کتوں کا حملہ، نوچ نوچ کر مار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس میں ایک 29 سالہ خاتون کو اس وقت جنگلی کتوں نے حملہ کرکے نوچ نوچ کر مار دیا جب وہ اپنے کتے کو گھمانے کیلئے نکلی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شمال مشرقی شہر ولیرس کاٹریٹ میں ایک 29 سالہ حاملہ خاتون کی لاش قریبی جنگل سے ملی تھی۔ اس کی بری طرح چیر پھاڑ کی گئی تھی اور یہ پوری طرح خون میں لت پت تھی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو پتا چلا کہ خاتون پر جنگلی کتوں نے حملہ کیا تھا۔
ہلاک ہونے والی خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کتے کو قریبی جنگل میں گھمانے کیلئے لے گئی تھی۔ پولیس کے مطابق جنگلی کتوں نے خاتون کے کتے پر حملہ کیا ہوگا جس کی زد میں حاملہ خاتون بھی آگئی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ پولیس نے گھر کے 5 پالتو کتوں سمیت 95 کتوں کے سیمپل لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ، تحقیقات مکمل ہونے پر ہی خاتون کی موت کے اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -