سابق وزیر اعظم نواز شریف ہارلے سٹریٹ کلینک کی بجائے کہاں چلے گئے؟ لندن سے خبر آگئی

سابق وزیر اعظم نواز شریف ہارلے سٹریٹ کلینک کی بجائے کہاں چلے گئے؟ لندن سے خبر ...
سابق وزیر اعظم نواز شریف ہارلے سٹریٹ کلینک کی بجائے کہاں چلے گئے؟ لندن سے خبر آگئی

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے طبی معائنے کیلئے وسطی لندن میں واقع گائیز ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف قطر کے شاہی خاندان کی ایئر ایمبولینس میں منگل کے روز لندن پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں قیام کیا۔ بدھ کے روز سابق وزیر اعظم اپنے بھائی شہباز شریف، صاحبزادوں حسین نواز ، حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان کے ہمراہ وسطی لندن کے گائیز ہسپتال پہنچے ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا گائیز ہسپتال میں تفصیلی طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ ان کا علاج لندن میں ہی ممکن ہے یا انہیں مزید علاج کیلئے امریکہ جانا چاہیے۔

مزید : قومی /برطانیہ