ثناءمیر نے کرکٹ سے دور رہنے کا فیصلہ کر لیا مگر کب تک اور کیوں؟ سب سامنے آ گیا

ثناءمیر نے کرکٹ سے دور رہنے کا فیصلہ کر لیا مگر کب تک اور کیوں؟ سب سامنے آ گیا
ثناءمیر نے کرکٹ سے دور رہنے کا فیصلہ کر لیا مگر کب تک اور کیوں؟ سب سامنے آ گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر اگلے مہینے شیڈول آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ ون ڈے انٹرنیشنلز اور انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز نہیں کھیل سکیں گی کیونکہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کچھ دیر کیلئے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثناءمیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث میں اگلے مہینے انگلینڈ کیخلاف شیڈول سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔ میں اس وقت کو اپنے مستقبل کے پلانز اور مقاصد میں تبدیلی کیلئے استعمال کروں گی۔“

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے میری نیک تمنائیں ویمنز نیشنل ٹیم کیساتھ ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم اس سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرے گی۔

مزید : کھیل