یہاں بیماری ثابت کرنے کیلئے مرنا پڑتا ہے،سیاست چلتی رہتی ہے انسانیت کو زندہ رہنا چاہیے:حمزہ شہباز

یہاں بیماری ثابت کرنے کیلئے مرنا پڑتا ہے،سیاست چلتی رہتی ہے انسانیت کو زندہ ...
یہاں بیماری ثابت کرنے کیلئے مرنا پڑتا ہے،سیاست چلتی رہتی ہے انسانیت کو زندہ رہنا چاہیے:حمزہ شہباز

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے کہا کہ جس بہترانسانی رویے اور ہمدردی کا اظہار سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے نوازشریف کے معاملہ پر کیا میں اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،یہاں بیماری ثابت کرنے کیلئے مرنا پڑتا ہے،سیاست چلتی رہتی ہے انسانیت کو زندہ رہنا چاہیے،اتنی تلخی نہ پیدا کی جائےکہ آنےوالی نسلیں اس کےتلےدب کررہ جائیں۔

پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ دنیا ّگے بڑھ رہی ہے اور ہم ابھی تک ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں،کسی کانقصان ہونےپرہم ایسا رویہ اختیارکرتےہیں جیسےہوا ہی کچھ نہیں،یہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے ہیں جو لوگوں کوعزت سےنواز تاہےاورمقدر صرف دعا سے ہی تبدیل ہوتے سکتے ہیں،ہمارے ہاں انسانیت ناپید ہو رہی ہے،ہمیں  نبی اکرمﷺ کی تعلیمات کو اختیار کرنا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ یہاں اپنی بیماری کو ثابت کرنے کے لئے مرنا پڑتا ہے جس کی زندہ مثال بیگم کلثوم نواز ہیں،اُن کی بیماری کا مذاق اڑایا گیا اور بالآخر وہ انتقال کرگئیں تو  تب لوگوں کو یقین آیا کہ وہ بیمار تھیں،عمران خان جب الیکشن مہم کے دوران گر گئے تھے تو میاں نواز شریف تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ان کی تیمار داری کے لئے پہنچے اور دو روز کے لئے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کریں لیکن میاں نواز شریف کی تشخیص کے لئے ایک بورڈ بنایا جاتا ہے جس پر آوازیں کسی جاتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ میں انسانیت کےناطے سے یہ کہتا ہوں سیاست چلتی رہے گی لیکن انسانیت کو زندہ رہنا چاہیے،ہم انسانیت کواپنے رویوں کے ذریعےسےدفن کررہےہیں ،  کسی کی بیماری پر اتنی سیاست نہ کریں کہ انسانیت ہی دفن ہو کر رہ جائے،اسی میں دنیا آخرت کا بھلا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور