فارن فنڈنگ ،تحریک انصاف کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف بھی تحقیقات شروع

فارن فنڈنگ ،تحریک انصاف کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف بھی تحقیقات شروع
فارن فنڈنگ ،تحریک انصاف کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف بھی تحقیقات شروع

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف بھی فارن فنڈنگ لینے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، دونوں جماعتوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف بھی غیر ملکی فنڈنگ لینے کیخلاف تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ پیپلز پارٹی او ر ن لیگ پر امریکہ اور برطانیہ سے پارٹی فنڈنگ اکٹھا کرنے کا الزام ہے ۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی میں پیش ہونے کے لئے الگ الگ وقت دیا گیاہے۔دونوں جماعتوں کو26نومبر کو سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا وقت دیا گیاہے ۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ لینے کے الزام میں کیس دائر کررکھاہے ۔

مزید : قومی /Breaking News /اہم خبریں