قیامت کی نشانی، باپ کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ لڑکی نے بیٹی کو جنم دے دیا

قیامت کی نشانی، باپ کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ لڑکی نے ...
قیامت کی نشانی، باپ کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ لڑکی نے بیٹی کو جنم دے دیا

  



چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سرسا میں ایک باپ نے اپنی ہی 14 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا جس کے بعد نابالغ لڑکی حاملہ ہوگئی اور اس نے قبل از وقت ایک بچی کو جنم دے دیا۔

اپنے باپ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی جانب سے بچی کو جنم دیے جانے پر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے اہلکار فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے اور نومولود بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ قبل از وقت پیدائش کے باعث بچی کی حالت نازک ہے جس کے باعث کمیٹی اسے ہسپتال میں ہی رکھے گی جس کے بعد اسے کسی بے اولاد جوڑے کو گود دے دیا جائے گا۔

چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے ڈاکٹر گرپریت کور نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اس کے باپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے اکتوبر میں ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ نومولود بچی کی حالت ٹھیک ہونے کے بعد کوئی بھی بے اولاد جوڑا اسے قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد گود لے سکتا ہے۔

مزید : جرم و انصاف